اسلام آباد:(05 اکتوبر 2020) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے باعث ملک بھر میں کورونا کے مزید چھ سو بتیس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس نے مزید چھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ سو بتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنےوالوں کی تعداد چھ ہزار پانچ سو تیرہ ہو گئی جبکہ ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تین لاکھ چودہ ہزار چھ سو سولہ ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک ایک لاکھ اڑتیس ہزار پچاس ، پنجاب میں 99,812، خیبر پختونخواہ میں 37,973، اسلام آباد 16,766 بلوچستان 15,371، گلگت بلتستان میں 3,828 جبکہ آزاد کشمیر میں 2,816 کیسز رپورٹ ہوئے

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک چھتیس لاکھ چوالیس ہزار سات سو باسٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تنتیس ہزار سات سو پچیس افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔۔ اب تک دو لاکھ اٹھانوے ہزار نو سو اڑسٹھ افراد اس مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں جبکہ پانچ سو تیرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔


جدید تر اس سے پرانی